صوابی(نمائندہ جنگ) یونیورسٹی آف صوابی کا نوجوان طالب علم ٹریفک کے حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف صوابی کے طالب علم عبدالقادر سکنہ کالو خان گذشتہ رات موٹر سائیکل پر جا رہا تھاکہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گیا۔اور موقع پر جاں بحق ہو گئے متوفی کو بدھ کے روز اپنے آبائی قبر ستان واقع موضع کالو خان میں سپرد خاک کر دیا گیا وہ فضل مالک استاد کے صاحبزادے تھے جنازہ میں یونیورسٹی آف صوابی کے سٹاف ، طلبا ء اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔