سرگودھا (نمائندہ جنگ)پاکستان کونسل برائے تحقیقات آبی وسائل نے سرگودھا ضلع کے مختلف مقامات سے 70 سے زائد پانی کے نمونہ جات حاصل کئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا میں 75 فیصد پینے کا زیر زمین پانی غیر محفوظ ہوچکا ہے اورپانی کی سطح بھی روز بروز گرتی جارہی ہے ۔