ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے تین پارکوں کی تزئین و آرائش اور اصل حالت میں بحالی کے لئے ساڑھے پانچ کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی گئی ہے ، پی ایچ اے بہاولپور کو بھی گرانٹ ملے گی ، ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے تمام پی ایچ ایز کے لئے 50 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لئے ہیں جو آئندہ چند روز میں جاری ہو جائیں گے ، عام خاص باغ پارک کی تزئین و آرائش کے لئے 3 کروڑ روپے جاری ہوں گے ، لانگے خان باغ پارک کی اصل حالت میں بحالی کے لئے ڈیڑھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ، اسی طرح مدنی پارک کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ، پی ایچ اے ملتان کو آئندہ چند روز میں گرانٹ جاری ہو جائے گی۔