• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ ‘گورنر کی آمد پر اسلامی جمعیت طلبہ کی غازی یونیورسٹی مسائل پر احتجاجی ریلی

ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق راجوانہ کی ڈیرہ غازیخان آمد پر اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام غازی یونیورسٹی کے درجنوں طلبہ نے غازی یونیورسٹی مسائل پر احتجاجی ریلی نکالی شرکاء سے جماعت اسلامی کے رہنماحافظ خالد رؤف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ درازسے بیرونی عناصر یونیورسٹی میں غیر اخلاقی حرکات کرتے رہتے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی میں ان عناصر کی سرپرستی کرنے والے اساتذہ کی سرزنش کی جائے ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم عمیر اقبال نے بتایاکہ یونیورسٹی میں ہاسٹل نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلبہ پرائیویٹ ہاسٹل میں رہنے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ہاسٹل کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ریلی کے شرکاء سے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو یونیورسٹی مسائل پر توجہ دینی چاہئے۔یونیورسٹی میں ہونے والی غنڈہ گردی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین