• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے کیلے کا مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کرا لیا

French Authorities Declare Calais Refugee Camp Empty
فرانسیسی حکام نے کہا ہے کہ کیلے کا مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کرا لیا گیا ہے۔ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے اس عارضی مہاجر کیمپ میں ہزاروں کی تعداد میں مہاجرین آباد تھے۔

خبر رساں ادارے اے پی نے فرانسیسی حکام کے حوالے سے چھبیس اکتوبر بروز بدھ تصدیق کر دی کہ جنگل کے نام سے مشہور کیلے کے مہاجر کیمپ کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

اس کیمپ میں موجود مہاجرین اور تارکین وطن کو ملک بھر میں بنائے گئے مختلف استقبالیہ سینٹرز میں منتقل کیا گیا ہے، جہاں سے وہ پناہ کی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایسے مہاجر جو اس کیمپ میں ہی رہنا چاہتے تھے، ان میں سے متعدد نے رات کو ہی اس کیمپ کے کئی حصوں کو آگ لگا دی تھی۔

کیلے کی بندرگاہ سے کچھ سو میٹر ہی دور بنائے گئے اس عارضی کیمپ میں موجود مہاجرین اور تارکین وطن کی کوشش تھی کہ وہ کسی طرح ’انگلش چینل‘ کے راستے برطانیہ پہنچ جائیں۔
تازہ ترین