• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور میں تاجر کے قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،دکانیں بند

بہاول پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر )بہاول پور میں تاجر کے قتل  کیخلاف تاجروں نے  احتجاجی مظاہرہ کیا  اور  دکانیں بند کر دیں تفصیل کے مطابق تاجر امتیاز کی ملزمان احمد اور آصف سے ذاتی رنجش تھی جس پر گزشتہ رات  فتح خاں بازار میں احمد اور آصف نے تاجر امتیاز پر فائرنگ کردی جس پر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ملزم موقع سے فرار ہو گئے۔جس پر تاجران نے اندرون شہر احتجا جاً مکمل طور پر بند کر دیا او چوک بازار پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر تھانہ کوتوالی کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تاجر رہنماء حافظ یونس،طارق عباسی و دیگر رہنماؤں سے مذاکرات کیے جس میں ملزمان کی جلدگرفتاری کی یقین دھانی کے بعد تاجران نے اپنا احتجاج اور ہرتال کو ختم کر دیا۔
تازہ ترین