• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کو ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے:آر پی او بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفس میں کوئٹہ کے شہداء کے ایثال ثواب کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں آر پی او محمد ادریس احمدکے علاوہ ریجنل آفس کے تمام آفیسران اور اہلکاروں نے شرکت کی، اس موقع پر   آر پی او محمد ادریس احمدنے کہا کہ ملک سے دہشت گردوں کو ختم کئے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے، آر پی او نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ میں شہدا کے باہمت اور حوصلہ مند والدین کو سلام پیش کرتا ہوں جن کو اپنے لخت جگر کی شہادتوں پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پولیس فرنٹ لائن آف ڈیفنس ہے جو دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے شانہ بشانہ اپنا کام جاں فشانی سے کر رہی ہے،دریں اثنا انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من وعن عمل کریں، شرپسند عناصر اور انکے سہولت کار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بھرپور کارروائی کریں۔
تازہ ترین