بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایس ای کالج میں کرپشن کاڈائریکٹرانٹی کرپشن نے نوٹس لے لیا راناارشداسسٹنٹ ڈائریکٹرکوانکوائری آفیسرمقررکرتے ہوئے رپورٹ مانگ لی۔تفصیل کے مطابق سماجی کارکن عبداللہ عادل کی جانب سے طارق بخاری ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پورکودی جانے والی تحریری درخواست میں کہاگیاتھا کہ ایس ای کالج میں کیمروں کی خرید میں لاکھوں کی کرپشن کی گئی، جبکہ جناح گرلزہاسٹل کے فنڈزسے 38 لاکھ روپے کی خطیر رقم کرپشن کی نذرہوگئی جبکہ کالج میں سول ورک کے لئے کسی بھی متعلقہ ادارے سے اجازت نہیں لی گئی،عبداللہ عادل نے درخواست میں کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اور ہیڈ کلرک نے ریکارڈ میں ردوبدل کرکے کرپشن کوچھپانے کی کوشش کی، جس پر طارق بخاری ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے راناراشداسسٹنٹ ڈائریکٹرکوانکوائری افسرمقررکرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ راناراشدنے جمیل بھٹی سپرنٹنڈنٹ اوراکبرقریشی ہیڈ کلرک کوآج ریکارڈ سمیت طلب کرلیاہے۔