راولپنڈی اور اسلام آباد کی آج دن بھر کی صورت حال کے حوالے سے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کہیں معاملات پُرتشدد نہ ہوجائیں۔
سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خوف آتا ہے کہ تشدد سے ریاست و جمہوریت کو نقصان نہ اٹھانا پڑے اور ہمیں دوبارہ زیرو سے نہ شروع کرنا پڑے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ لال حویلی شیخ رشید کی ملکیت ہے، کوئی کسی کی ذاتی ملکیت خالی نہیں کراسکتا، یہ کرپشن کا دعویٰ ہے،میں روز روز کندھا نہیں دوں گا، ثالثی کا کردار کیوں ادا کروں۔