جہلم(نامہ نگار) جہلم میں زہریلی شراب پینے سے13افراد ہلاک ہوگئے۔جبکہ کی 15 کی حالت تشویشناک ہے گزشتہ رات زہریلی شراب پینے سے کرسچن کالونی سمیت مختلف علاقوں کے متعدد افراد کی حالت خراب ہوئی تو انہیں سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں 13افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 15سے زائد کو انتہائی تشویشناک حالت میں راولپنڈی و دیگر ہسپتالوں میںمنتقل کر دیا گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں عمران ولد جارج بھٹی ، پرویز ولد صادق بسی ، نقاش خالد ولد پرویز گل ، آصف ولد منیر مسیح ، ڈاکٹر اکرام جادہ ، ذیشان ولد مظفر سعیلہ ، سیموئل مسیح ولد پرویز کالا گجراں ، بشیر ولد تاج و دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حسن اسد علوی ،ڈی ایس پی سٹی و صدر سرکل شاہد صدیق،راجہ شاہد نذیر،سی ایس او فرخ ڈار ریڈر اے ایس آئی اللہ دتہ ،ایس او سٹی وسول لائن و صدر رانا زاہد،چوہدری محمد الیاس ،ملک آصف ،اور پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا،ڈی پی او حسن اسد علوی نے بتایا کہ ضلع جہلم کو منشیات سے پاک کرنا میری ذمہ داری میں شامل ہے جبکہ منشیات فروشوں اور منشیات پینے والوںکیخلاف کلین اپ آپریشن کرنے کیلئے حکمت عملی بنا دی گئی ہے ۔جس پر بہت جلد عمل درآمد ہو گا۔جبکہ اس واقعہ میں جو ملوث ہیں انہیں کسی طرح معاف نہیں کیا جائے گا۔اے این این کے مطابقٗ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ شراب کہاں سے منگوائی گئی تھی لیکن ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں یہ زہریلی شراب ان لوگوں نے خود تیار کی تھی۔ہلاک ہونے والوںکی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں گئیں ہیں۔