• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور: لاہور ہائیکورٹ کے قیام کے150سال مکمل ہونے پر تقریبات کا اعلان

بہاولپور(سٹی رپورٹر) لاہور ہائی کورٹ لاہور کے قیام کے 150سال مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹس بہاول پور کے زیر انتظام یادگاری تقریبات منعقد کی جائیں گی، سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر کی ہدایت پر 12نومبر کو جوڈیشل کانفرنس منعقد کی جائے گی ، اس سلسلہ میں 13نومبر کو ڈرنگ  سٹیڈیم   میں بار اور بینچ کی ٹیموں کے مابین کرکٹ میچ کھیلا جائے گا ،جبکہ 14نومبر کو مختلف سکولوں کے طلبہ کو ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کرایا جائے گا،ایڈیشنل سیشن جج سعیداحمد خان نے کہا ہے کہ ان تقریبات کے انعقاد سے لاہور ہائی کورٹ لاہور کے 150برس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو انصاف کے حصول کی آگاہی فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ 
تازہ ترین