ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مصنوعی لوڈشیڈنگ کرکے صارفین کو بجلی کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے۔ ذرائع کےمطابق کوٹہ اور طلب کےمطابق بجلی ہونے کےباوجود صارفین کو بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔ گرڈ سٹیشنوں سے فیڈرز بند کروا کر اور فیڈرز کی ڈی اتار کر بجلی کی بندش کی جارہی ہے۔ چھوٹے شہر اور دیہات اس سے سب سے زیادہ متاثر ہورہے ہیں۔ ذرائع نےمزید بتایا کہ ہرماہ کی آخری تاریخوں میں غیر ضروری بندش کرکے لائن لاسز پورے کئے جارہے ہیں جس کے باعث چھوٹے شہروں اور دیہات میں بجلی کی غیر معمولی بندش جاری ہے۔