بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور اورچولستان کی نہریں بند ، زیرزمین پانی کڑوا ،فصلیں متاثر ہو نے لگیں ، چولستان سمیت جن علاقوں میں زیرزمین پانی کڑواہے ان علاقوں میں زیرزمین پانی سے فصلیں کاشت کی جائیں تواسی طرح نہ صرف پیداوار کی اوسط کم ہوگی بلکہ اس کے زہریلے اثرات سے ماہرین اورتجربہ کار کاشتکاروں، زمینداروں جن میں پاکستان کسان بورڈ کے سینئرنائب صدر جام حضوربخش اور چولستانی علاقہ کے سینئر تجربہ کار زمیندار سردار غلام نبی رند بلوچ کے مطابق یہ زمینیں نہ صرف آئند کم ازکم تین سالوں کیلئے کاشت کے قابل رہیں گی بلکہ بنجر ہوجائیں گی جبکہ دریائے ستلج میں غیرمتوقع طورپرپانی چھوڑ دیاگیا ہے۔