جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ قوم کو موجودہ بحران سے نکالنے میں سپریم کورٹ اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
لاہورسے جاری بیا ن میں سراج الحق نے کہا ہے کہ عدالتوں میں بروقت فیصلے ہوتے ، تو عوام کو چوراہوں پرآنے کی ضرورت نہ پڑتی ۔
حکمرانوں کا دامن پاک ہوتا تو انہیں جوڈیشل کمیشن بنانے میں کوئی پریشانی نہ ہوتی ، سراج الحق کا کہناتھاکہ پانامہ لیکس حکمرانوں کے گلے کی ہڈی بن چکاہے ، سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ قابل مذمت ہے ، حکمرانوں کا کام راستے کھولنا ہے، بند کرنا نہیں ، احتجاج کا آئینی حق چھینا نہیں جاسکتا