• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ملتان سے واپڈا ہائوسنگ سکیم کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کی رپورٹ کی تفصیلات طلب

 ملتان(سٹاف رپورٹر)نیب ملتان سے اعلیٰ حکام نے واپڈا ہاوسنگ سکیم کرپشن کیس میں گرفتار ملزم کی رپورٹ کی تفصیلات طلب کر لی ہیں، یاد رہے کہ مذکورہ مقدمہ میں گرفتار مرکزی ملزم سعید احمد خان کے ذاتی اثاثہ جات بارے علیحدہ ریفرنس مرتب کرنے کیلئے نیب حکام نے دوبارہ تفتیش کا آغاز کر دیا تھا جس میں ملزم کی ذاتی جائیداد کی تفصیلات اور ثبوت کو اکٹھا کیا جا رہا ہے، تفتیشی آفیسر نے مکمل رپورٹ جمع کرانے کیلئے مزید دو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔
تازہ ترین