• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کے بیان پر لندن رابطہ کمیٹی کا تبصرہ

لندن ( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ لندن کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے تحریک انصاف کے رہنمااورخیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اس بیان پر کہ ’’ تحریک انصاف پٹھان ہے، باغی بن گئے توملک کاحشرنشرہوجائے گا، یہ نہ ہوکہ کچھ اورنعرہ لگادیں ‘‘ تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ صورتحال آج ہرذی شعورکویہ کہنے پر مجبور کررہی ہے کہ پرویز خٹک کو پاکستان کاحشرنشرکرنے کی دھمکی دینے اورپی ٹی آئی کے کارکنوں کوآزادی کے نعرے لگانے کی بھی اجازت اس لئے ہے کہ وہ فرزندزمین ہیں اورقائدتحریک اوران کے کارکنوں پر زمین اس لئے تنگ کردی جاتی ہے کیونکہ وہ فرزندزمین نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرملک میں یہ دہرامعیارجاری رہاتواس سے قومی یکجہتی پیدانہیں ہوسکتی اوریہ صورتحال کسی طرح ملک کے مفادمیں نہیں ہے ۔
تازہ ترین