ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم میاں نواز شریف کا 9 نومبر کو ملتان کا دورہ متوقع ہے ۔ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے ملتان انتظامیہ کو تیاریوں کی ہدایت کر دی ۔ کمشنر ملتان نے آج تمام محکموں کے سر براہوں کو طلب کر لیا۔ تعمیراتی کمپنیوں کو کام مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں نواز شریف 9 نومبر کو ملتان کا دورہ کریں گے ۔ دورے کے دوران ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے اور میٹرو روٹ کا معائنہ بھی کریں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ نے ملتان انتظامیہ کو افتتاح کی تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے ۔ علاوہ ازیں میٹرو بس پراجیکٹ انتظامیہ نے تعمیراتی کمپنیوں کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ آئی ٹی کام نامکمل ہے جسے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے ۔