• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میڈیکل کالج ، ملتان کا رڈیالوجی کےبی اوایم کےممبران کی منظوری

لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبے کے خود مختار ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوشنز کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ارکان کے انتخاب کے لیے تشکیل کردہ سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہو ا ۔ اجلاس میں گو جرانوالہ میڈیکل کالج /ٹیچنگ ہسپتال اور ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کا رڈیالوجی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی ۔ علاوہ ازیں شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے بورڈ آف مینجمنٹ کے ارکان کے ناموں پر بھی غور کیا گیا ۔ تاہم شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال کے (بی او ایم )کے ناموں کی منظوری آ ئندہ جلاس میں دی جائے گی ۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ نے بتایا کہ سٹیرنگ کمیٹی مذکورہ اداروں کے (بی او ایم )کے لیے منتخب شدہ ناموں کی فہرست اپنی سفارشات کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب کو حتمی منظوری کے لیے ارسال کردے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال میڈیکل کالج /جناح ہسپتال ،پنجاب میڈیکل کالج/الائیڈ ہسپتال فیصل آباد اور لا ہور جنرل ہسپتال کے (بی او ایم )پہلے ہی تشکیل دیئے جا چکے ہیں جنہوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے ۔
تازہ ترین