اعزاز سید...وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک وزیراعلیٰ کے طور پر آئے تو شہباز شریف سے زیادہ پروٹوکول دیں گے، توڑ پھوڑ کرنے آئے توحال ہوگا وہی پتھر گڑھ والا۔
انہوں نے اسلام آباد پولیس لائنز میں احتجاج کے دوران ڈیوٹیاں دینے والے پولیس اور ایف سی کے جوانوں سے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے عمل داری قائم کی، اب کوئی چھوٹا سا جتھا نکل کر اپنی رائے تھوپ نہیں سکتا۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں دفعہ 144کے نفاذ کے دوران دفاع پاکستان کونسل کے جلسے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کا بھی دفاع کیا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پتھر گڑھ کے مقام پر ایف سی اور پولیس کے صرف چار سو اہلکار تھے جنہوں نے خیبر پختونخوا سے آنے والے 8ہزار افراد کو روکا۔