• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے 8ججوں سمیت 181ایڈیشنل سیشن ججز کے تبادلے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں تعینات 181ایڈیشنل سیشن ججز کو تبدیل کرتے ہوئے سات نومبر تک نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کر دی، تبدیل ہونے والے جوڈیشل افسران میں سے آٹھ کا تعلق راولپنڈی، دو کا ٹیکسلا اور ایک کا گوجر خان سے ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی سے ایڈیشنل سیشن عرفان انجم اور محمد عرفان نسیم کو لاہور، محمد عاشق کو شکر گڑھ، محمد عبدالجبار کو بھلوال، محمد اشرف کو کھاریاں، رانا زاہد اقبال کو سرگودھا، جاوید اقبال بوسال کو تلہ گنگ اور ایڈیشنل سیشن جج ملک احمد ارشد محمود جسرا کو لیہ تبدیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، اسی طرح فیصل آباد سے ایڈیشنل سیشن جج علی رضا، لاہور سے گلزار خالد اور نادیہ اکرام، راجن پور سے محمد سجاد حسین خان، ٹیکسلا سے چوہدری باسط علیم اور لیہ سے جاوید اقبال شیخ کو تبدیل کرتے ہوئے راولپنڈی تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج منظر علی گل کو ننکانہ صاحب سے ٹیکسلا، ظفر خان کو ٹیکسلا سے لیہ اور گوجر خان سے راجہ شاہد ضمیر کو تبدیل کر کے لاہور تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ۔
تازہ ترین