• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کا سدباب ہی ہماری ذمہ داری ہے ،ڈی پی او بہاولپور

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او اشفاق احمد خان نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم کا سدباب کرنا ہی ہماری ذمہ داری ہے ،کاٹن سیزن کے دوران فیکٹریوں کے ساتھ شاہرات پر گشت کو یقینی اور موثر بنائیں، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز فیکٹری مالکان کے ساتھ میٹنگ کرکے موثر لائحہ عمل ترتیب دیں ،تفتیش میرٹ پر کی جائے تاکہ متاثرہ شخص کو ریلیف فراہم کیا جاسکے، مقدمات کی تفتیش جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے چالان عدالتوں میں بروقت جمع کرائے جائیں۔ اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے مہم کو تیز کیا جائے، ڈکیتی اور چوری کے ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے ان سے شہریوں کا چھینا گیا مال برآمد کراکے متاثریں کے حوالے کیا جائے۔ 
تازہ ترین