• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کا پرویز خٹک کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

Mqm Calls For Action Against Pervaiz Khattak Under Article 6
ایم کیوایم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی، قرارداد میں آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایم کیو ایم کی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پرویز خٹک نے ملکی سالمیت اور سیکورٹی کے خلاف قابل مذمت دھمکیاں دیں،انہیں وزارت اعلیٰ اور ممبر صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے نا اہل کیا جائے۔

قرارداد کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے بیانات صوبائیت اور بین الاصوبائی نفرتیں بڑھانے کی کوشش ہیں،آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین