• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال میں دھند سے حادثہ، دو افراد ہلاک

Two People Died In Sahiwal Due To Smog And Fog

پنجاب کے شہر ساہیوال میں دھند کے باعث حادثے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔



لاہور سمیت پنجاب کے بعض علاقوں میں چھائی اسموگ نے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے، کیمیائی دھند جہاں کئی بیماریوں کا سبب بن رہی ہے وہیں ٹریفک کے مسائل کا بھی سامناہے۔



لاہور میں گرد و غبار ، آلودگی اور دھند نے یکجا ہوکر اسموگ کی شکل اختیار کی جس کے اثرات لوگوں میں گلے اور سانس کی بیماریوں کی صورت میں سامنے آرہے ہیں۔



آلودہ دھند کی وجہ سے شہری الرجی، گلے، آنکھ اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، خصوصاً بزرگ افراد اور ننھے بچے زیادہ پریشان ہیں،چلڈرن اسپتال لاہور میں آنے والےایک ہزار میں سے سات سو بچوں کوالرجی اور سانس کی تکلیف ہے۔



مشیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ اسموگ کا حل بارش ہے، صورت حال مزید خراب ہوئی تو اسکولوں میں چھٹیاں دینے پر غور کریں گے۔



ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اسموگ سے بچاؤ کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی پئیں، گرین ٹی اور ایلوویرا کا استعمال بھی اسموگ سے ہونے والی الرجی اور تکلیف کو کم کرتاہے،گھروں کے دروازے کھڑکیاں بند رکھیں، غیر ضروری طو رپر باہر نہ نکلیں اور نکلنا ضروری ہو تو ماسک پہنیں ۔



موٹر سائیکل سوار خاص طور پر احتیاط کریں اور بچوں کو آگے نہ بٹھائیں، دل اور دمے کے مریضوں اور الرجی کا شکار افراد کو زیادہ احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین