اسلام آباد(طاہر خلیل)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے لاہور میں دوسری بار ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا,جمعہ کی میٹنگ ایک روز پہلےکی ملاقات کے تسلسل میں ہوئی۔دونوں رہنمائوں نے اسلام آباد پر بلووائیوں کی یلغار ناکام بنانے کےلئے پولیس کے کردار کو سراہا اورکہا کہ آئندہ کوئی بھی مسلح جھتے کے ذریعے اپنی بات منوانے کی غلطی نہیں کرے گا اور قوم و ملک کے فیصلے پارلیمان میں ہوتے ہیں ،سڑکوں پر نہیں۔