سیالکوٹ( نمائندہ جنگ )حکومت پنجاب کی کٹا پال سکیم کے تحت ضلع سیالکوٹ کے200 زمین داروں کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹرخلیل احمد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی کٹا پال سکیم کے تحت ضلع سیالکوٹ کے 200 زمین داروں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا گیا اور اس سکیم میں منتخب ہونے والے افراد چھ ماہ تک اپنے جانور کی دیکھ بھال کی ذمہ داری انجام دیں گے ان کو مقرر مدت کے بعد حکومت کی جانب سے بطور امدادی رقم کے طور پر 6500 روپے دیئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ حکومت کی اولین تر جیح ہے کہ گوشت اور دودھ میں خود کفالت کی منزل حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو معیاری اور صحت بخش گوشت اود دودھ کی فراہمی مکمن ہوسکے۔