• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان :غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ،گندم کی تیاری کا عمل شدید متاثر

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں بالخصوص دیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل ترین لوڈشیڈنگ سے بجلی کے زرعی ٹیوب ویل 8گھنٹے بندرہنے لگے ہیں ،جس سے فصل گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کاعمل شدید متاثرہوناشروع ہوگیاہے ،دوسری جانب نہری پانی کی شدیدترین قلت اور مہنگے ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانا کاشتکاروں اور کسانوں کے بس سے باہر ہوگیاہے، کسانوں کاشتکاروں اور زمینداروں نے ارباب اختیار سے اپیل کی ہے کہ اگر نہری پانی کی سپلائی جاری نہیں رکھی جاسکتی تو زرعی ٹیوب ویلوں  کیلئے غیر لوڈشیڈنگ میں کمی اور سپلائی مسلسل 8گھنٹے جاری رکھی جائے تاکہ کسان بجلی کے زرعی ٹیوب ویلوں سے آئندہ فصل گندم کی کاشت کے لئے زمین کی تیاری کرسکیں اور کاشتہ فصلوں کی آبپاشی بھی کرسکیں ۔
تازہ ترین