ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب میں کاشتہ فصلوں کے نرخوں کے شدید بحران سے نکلنے کے لئے کسانوں نے اپنی زمینوں سے سرسبز تن آور درخت ٹمبر مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کردیئے ہیں ،گزشتہ ایک سال سے گندم ،کپاس ،کماد اور دھان کے نرخ نہ ملنے کی وجہ سے کسان معاشی طور پر بد حال ہوچکے ہیں، شدید معاشی بحران سے نکلنے کے لئے کسانوں نے زرعی زمینوں کی فروخت کے ساتھ زمینوں پر لگے ہوئے قدیمی سائے دار اور مفید تن آور سرسبز درخت بطور ٹمبر فروخت کرکے آئندہ فصلوں کی کاشت اور اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے لگے ہیں، جس کی وجہ سے ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی بھی کافی سستی ہوگئی ہے ،اسکے باوجودکسان دھڑادھڑ سرسبز درخت کٹواکر فروخت کرنے لگے ہیں ،جس سے ملک میں پہلے سے کم شرح جنگلات میں مزید کمی آنے کااندیشہ پیدا ہوگیاہے ، حتی کہ کے پھلدار درخت بھی کٹوانے لگے ہیں ،ملتان لودھراں اور مظفرگڑھ میں آم ،کینوں کے باغات کو بھی کٹواکر بطور ٹمبرفروخت کرنے لگے ہیں۔