ملتان(سٹاف رپورٹر)کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ ملتان نے ماہ ستمبرواکتوبر 2016میں 22عددکسٹم کیسز بنائے جن کی مارکیٹ ویلیو 14کروڑبنتی ہے،انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن کسٹم ہاؤس ملتان نے مخبری پرکوئٹہ سے لاہورجاتے ہوئے تین عدد ٹرکس نمبریC-3426, TK-525, اور TK-779کو 25ستمبر کو ملتان ڈی جی خان روڈ پر روک کر ان کی پڑتال کرنے پرکروڑوں روپے مالیت کے غیرملکی سمگل شدہ اولڈاوراستعمال شدہ سروس ابیل آٹوپارٹس برآمدکئے،خفیہ اطلاع پران کومشکوک پائے جانے پرکسٹم ویئرہاؤس ملتان لاکر ان پرلوڈ تمام سامان کی ان لوڈنگ کرواتے ہوئے غیرملکی ساختہ سمگل شدہ اولڈاوراستعمال شدہ سروس ایبل آٹوپارٹس جن میں قابل ذکر سامان انجن ،گیئر ،ایکسل ،شاک ابزرور،سٹیئرنگ اسمبلی ،ڈیفرنشلز ،تیوبیں ،سسپنشن پارٹس وغیرہ بھاری مقدارکوکسٹم ڈیوٹی ودیگرٹیکسز کی ادائیگی کئے بغیر سمگل کرکے سکریپ ودیگر سامان کی آڑ میں لے جانے کی کوشش کوناکام بنادیا۔تمام سامان کوقبضہ کسٹم میں لیتے ہوئے زیردفعہ کسٹم ایکٹ 1969تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اسی طرح مختلف ماڈلز کی 14عددنان ڈیوٹی پیڈسمگل شدہ گاڑیاں جن میں ٹیوٹا کرولاکار،ٹیوٹا ہائی لکس سرف ،ہنڈاسوک کارسوزوکی سراجیپ ،ہنڈاسٹی کار،ٹیوٹا پریمیوکار ،ٹیوٹا وٹزکار،میسٹو بشی پجارو وغیرہ قابل ذکر ہیں اوران کی مارکیٹ ویلیو تقریباَ۔4کروڑ روپے بتائی جاتی ہے،قبضہ کسٹم میں لیتے ہوئے کارروائی زیرعمل میں لائی گئی ،کلکٹرکسٹم نے رابطہ پربتایاکہ کسٹم انٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے ان تما م کارروائیوں کے بعد اب تفتیش کاآغاز کردیاہے تاکہ اصل مجرموں کوبے نقاب کرکے کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔