ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے مختلف مراحل اور میرٹ لٹس سنٹر لائز کرنے کے فیصلے کے بعد ملتان سمیت پنجاب بھر کے 17سے زائد نرسنگ سکولوں میں داخلے تاخیر کا شکار ہو گئے ہیں نرسنگ سکلوں میں 3سالہ جنرل نرسنگ کورس میں داخلہ کیلئے درخواستیں دینے والی طالبات انتظار کی سولی پر لٹک گئی ہیں ۔ماضی میں نرسنگ سکولوں میں کلاسزکا آغاز 15اکتوبر سے پہلے کردیا جاتا تھا تاہم ابھی تک میرٹ لسٹیں ہی فائنل نہیں کی جا سکی ہیں ۔ محکمہ صحت حکام کے مطابق تمام درخواستیں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو آن لائن ڈیٹا بنانے کیلئے بھیج دی گئی ہیں ان کی طرف سے ڈیٹا تیار کرنے میں تاخیر کے باعث میرٹ لسٹ فائنل نہیں کی جا سکی ہے۔