ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت میپکو ریجن کےبڑے شہروں میں 6 گھنٹے ، دیہات میں 8 گھنٹے اور ہائی لاس فیڈرز پر 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ جنوبی پنجاب میں موسم سرد ہونے اور بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود بجلی کا نہ صرف بدترین بحران جاری ہے بلکہ اضافی لوڈشیڈنگ بھی کی جارہی ہے۔ جس سے گھریلو صارفین اور تاجر بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں۔ لوڈشیڈنگ میں کمی کے حکومتی دعوے جنوبی پنجاب پر اثر انداز نہیں ہورہے ہیں۔