کھوئی رٹہ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ کھوئی رٹہ کے راہنما نمبردار چوہدری قمرزمان نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ راجہ نثار احمد خان ایک باصلاحیت اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں جن کی صلاحیتوں کا اعتراف ان کے مخالفین بھی کرتے ہیں ہم راجہ نثار احمد خان کو قائم مقام وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات کی اُمید کرتے ہیں کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اچھے اقدام کرینگے جو عوام کے مفاد میں ہونگے، راجہ نثار احمد خان نے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ راجہ نثار احمد خان کا قائم مقام وزیر بننا جہاں آزادکشمیر کے عوام کیلئے سود مند ہوگا وہاں حلقہ پانچ کھوئی رٹہ کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے ۔