سرگودھا (نامہ نگار) آئی جی پنجاب نے پولیس لائن سرگودھا کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے چار لیئر سکیورٹی زون بنانے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس لائن کے گرد کثرت سے کومبنگ آپریشن کو بھی مربوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی آئی جی سرگودھا اور ایس ایس پی سرگودھا کو ہدایت جاری کی ہے کہ پولیس ٹریننگ سنٹر کے اندر اور باہر پٹرولنگ پولیس کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور ڈی آئی جی کے علاوہ ایس ایس پی سرگودھا ہفتہ میں کم از کم دو مرتبہ پولیس لائن کا دورہ کریں اور وہاں پر سکیورٹی کے علاوہ اہلکاروں کو فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا خود جائزہ لیکر اس کی رپورٹ آئی جی آفس کو روانہ کریں سانحہ کوئٹہ کے بعد سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تمام پولیس لائنز ‘ ٹریننگ سنٹرز‘ پولیس کالجز کے علاوہ ایس پی‘ ڈی آئی جی کے دفاتر کی سکیورٹی کو بھی فول پروف بنانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔