• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی میں پولیس مقابلہ 2دہشت گرد ہلاک ‘ سپاہی زخمی

جہانگیرہ ( نمائندہ جنگ)صوابی کے علاقہ مینی گائوں میں  پولیس مقابلہ د و دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک پولیس سپاہی شدید زخمی ہوگیا ، دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ جاری رہی ، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب ڈی پی او جاوید اقبال کو اطلاع ملی کہ دہشت گردوں کا ایک خطرناک گروہ ضلع صوابی میں دہشت گردی کی غرض سے داخل ہوا جس میں پر ضلع بھر کی پولیس  طلب کی گئی، دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی اور ایک دکان میں چھپ گئے اور مسلسل فائرنگ کرتے رہے ، دہشت گرد جدید اسلحہ اور دستی بموں سے لیس تھے آخری اطلاع تک دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک دہشت گرد دستی بم پھٹنے سے ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا پولیس کی جوابی فائرنگ سے پار ہو گیا، پولیس کاایک سپاہی شاہ فہد زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔  
تازہ ترین