• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور پی ٹی آئی کے وکیل ایک ہی لاء فرم کے پارٹنر ہیں ، طاہر القادری

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے حکمرانوں نے پاناما کیس میں7 ماہ گزار لئے، پاناما کا جنازہ اٹھتا نظر آرہا ہے ۔تحریک قصاص برقرار رہے اس کی ٹائمنگ طے کریں گے ۔واپسی کا ٹکٹ حاصل کر لیا ۔پانامہ کیس کے حوالے سے نواز شریف اور پی ٹی آئی کے وکیل ایک ہی لاء فرم کے پارٹنر ہیں جو فیس ملے گی دونوں میں تقسیم ہو گی۔احتساب کے متعلق رائے قائم کرنا کچھ مشکل نہیں ۔میرا خیال ہے حکمرانوں کو کلین چٹ مل جائے گی کیونکہ پاکستان میں بے رحم احتساب اور حکمرانوں کے محاسبے کا کوئی قانون ہی موجود نہیں ہے ۔حکمرانوں کا مستقبل محفوظ ہے اور نہ محفوظ دیکھنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ورکرز کو باپ کی طرح دیکھتا ہوں، بے وجہ مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتا۔
تازہ ترین