خیرپور (بیورو رپورٹ ) خیرپور کی عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ایک ملزم کو 25 سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ ایکسائیز پولیس نے ملزم کے قبضے سے 50 من چرس بر آمد کی تھی تفصیلات کے مطابق خیرپور کی اینٹی نارکو ٹیکس عدالت کے جج عاشق علی غوری نے منشیات کے مقدمے میں ایک ملزم نور احمد گولو کو 25 سال قید با مشقت اور 30 ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنا دی ہے ملزم کو 3سال قبل ایکسائیز پولیس نے کوٹ ڈیجی کے قریب گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 50 من چرس بر آمد کی تھی بعد ازاں پولیس نے اینٹی نارکو ٹیکس کی خصوصی عدالت میں مقدمہ چالان کیا تھا عدالت کے جج عاشق علی غوری نے مقدمہ چلایا اور گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد ملزم کو سزا سنائی بعد ازاں عدالت کے جج نے ملزم کو بھاری پولیس کے پہرے میں سینٹرل جیل خیرپور بھیج دیا ۔