• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سموگ کی چادرتنی رہی‘بیماریاں پھیلنےلگیں

ملتان(سٹاف رپورٹر،نمائندگان )ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تیسرے روز بھی سموگ کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آلودہ دھند کا سلسلہ مزید ایک دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سے شہریوں کو سانس اور گلہ خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہوگیاہے اس سموگ کے بعد درجہ حرارت کم ہونے سے نمی والی دھند کا  سلسلہ شروع ہوجائے گا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتاہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کی وجہ سے آلودہ دھندسے تاحد نگاہ ایک کلو میٹر سے بھی کم رہی ہے ۔ماہرین کے مطابق بارش ہوجائے تو فضا آلودہ دھند سے صاف ہوسکتی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سموگ کے باعث شہری سانس ، زکام اور گلے کی خرابی کے امراض میں مبتلا رہے ، ان امراض کے مریضوں کا ہسپتالوں میں بڑھ گیا۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ سموگ کے دنوں میں شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ زیادہ تر وقت گھر پر گزاریں ، موٹر سائیکل سوار ماسک اور عینک کا استعمال کریں علاوہ ازیں راجن پور میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روا نی بھی متاثر رہی دریں اثنا ڈیرہ غازیخان میں شہری خوف و ہراس کی حالت کے باعث گھروں میں مقید ہوکر رہ گئے ہیں کھانسی ، دمہ و دیگر وبائی امراض سے بچنے کیلئے منہ ڈھاپنے کیلئے استعمال ہونے والے ماسک جو کہ پانچ روپے میں فروخت ہوتا تھا ذخیرہ اندوزوں نے بلیک میں فروخت کرنا شروع کرد یا ہے  اس سلسلہ میں شہریوں کا کہنا تھا کہ سموگ کے کیمیائی خطرناک اثرات کی وجہ سے معصوم بچے بیمار ہو رہے ہیں جنہیں بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے ماسک نایاب ہو گئے ہیں ۔مخدوم رشید،گڑھا موڑ، عبدالحکیم  میں سموگ سے نزلہ زکام اور آنکھوں کی بیماری وبا ء کی صورت اختیار کر گئیں۔
تازہ ترین