سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) پنجاب ٹیچرز یونین کے ضلعی نائب صدر حافظ رانا لیاقت علی، میاں محمد الیاس، قمرزمان باجوہ اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یونائیٹڈٹیچرز کونسل کے فیصلے کے مطابق ملکی غیریقینی سیاسی صورت حال کے پیش نظر پنجاب بھر میں یونائیٹڈٹیچرز کونسل کے تحت اساتذہ کے اپنے مطالبات کے حق میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں ترمیم کر دی گئی جس کے تحت ضلع سیالکوٹ میں اساتذہ اپنے مطالبات کے حق میں اب 23 نومبر کو مظاہر ہ کریں گے۔