ملتان میں صبح سویرے گیس کی لوڈ شیڈنگ اور لو پریشر کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔
گیس غائب ہوجانے کی وجہ سےگھریلو خواتین کیلئے بچوں کو اسکول اور مردوں کو کام پر بھیجنے سمیت امور خانہ داری کی انجام دہی مشکل ہوگئی ہے۔
خواتین کا کہنا ہے کہ دن بھر گیس اپنی مرضی سے آتی اور جاتی ہے، نہ ہی ناشتہ تیار ہو پاتا ہے اور نہ ہی نہانے کے لئے گرم پانی دستیاب ہوتا ہے۔
خواتین کا مزید کہناتھا کہ دوپہر اور صبح کے وقت اگر گیس دستیاب ہو بھی تو پریشر اتنا کم کہ کھانا بنانا دو بھر ہو جاتا ہے۔
دوسری جانب شہر میں رات کے 10 بجتے ہی گیس مکمل بند ہو جاتی ہے، جو صبح 5 بجے تک بند رہتی ہے، صورتحال اس قدر خراب ہونے کے باوجود ماہانہ گیس کے بل ہزاروں روپے وصول ہو رہے ہیں۔