• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات ، ملتان میں ہونیوالی تقریب کی تیاریاں

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ کی 150سالہ تقریبات کے سلسلے میں ملتان میں منعقد کی جانے والی تقریب کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اس حوالے سے 19نومبر کو ملتان میں تقریب ہوگی جس میں شرکاء کی تعداد 1500 مقرر کی ہے تقریب سے چیف جسٹس کے علاوہ سیشن جج ملتان اور سنیئر جج خطاب کرینگے ،تقریب کو دلچسپ بنانے کیلئے جدید موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا ہے یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وکالت کے شعبہ میں 50سال کا نمایاں تجربہ رکھنے والے وکلااور دیگر قانونی تصانیف کی کاوشیں کرنے والے وکلاکو شیلڈیں بھی دی جائیں گی۔
تازہ ترین