ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کے حکم پرملتان تبدیل ہوکر آنے والے 5 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیاہے ، اس ضمن میں تبادلوں کے احکامات کے بعد ملتان سے 5 ججوں نے چارج چھوڑ دیا تھا جن کی جگہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزنوید احمد،محمد ظفر اقبال، محمد یاسرندیم رزاق،سید ضیغم عباس رضوی اور محمد سعید رضا نے چارج سنبھال کر فرائض سرانجام دیناشروع کردئیے ہیں ۔