• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایکسائز کا اٹک میں پراپرٹی ٹیکس کی کم وصولیوں پر اظہار برہمی

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹکس کنٹرول راولپنڈی ڈویژن تنویر عباس گوندل نے ضلع اٹک ایکسائز دفتر کی پراپرٹی ٹیکس کی کم وصولیوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بلال نامی ایکسائز انسپکٹر کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پراپرٹی ٹیکس ریکوری کی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھجوانے کی ہدایت کر دی ، ڈائریکٹر ایکسائز نے پیر کو اٹک ایکسائزدفتر کا دورہ کیا ،ان کے ہمراہ اے ای ٹی او فصیل بھٹی بھی موجود تھے ، دورہ کے دوران انہوں نے ای ٹی او اٹک تنویر الحق سمیت دیگر عملہ سے میٹنگ کی ،کم ریکوری پر برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ پراپرٹی ٹیکس سمیت دیگر ریکوریوں کو بہتر بنایا جائے ۔
تازہ ترین