آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما احمد رضا قصوری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں سابق صدر پرویز مشرف کا اضافہ کیا جائے،مشرف کو ایم کیو ایم میں شامل کرنے کی تجویز میری ذاتی ہے۔
احمد رضا قصوری کا ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ میں نے ایم کیو ایم پاکستان میں پلس ون کا فارمولا دیا،مائنس ون سے فارمولہ مائنس 20 بھی ہو سکتاہے ۔
انہوں نے کہا کہ سابق سپہ سالار اور صدر ایم کیو ایم میں ہوگا تو کون کہے گا کہ ایم کیو ایم بھارتی حامی ہے،پرویز مشرف کی شمولیت سے ایم کیو ایم کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھ سکتاہے۔