سرگودھا(نمائندہ جنگ)صدرانجمن تاجران خواجہ احمدحنیف، جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور،سیکرٹری نشرواشاعت محمدنعیم سروربسراء، ڈ پٹی جنرل سیکرٹری خان شہبازخان اورنائب صدرمحمدشفیق الرحمن نے انجمن تاجران آفس میں ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ مرکزی انجمن تاجران نے سرگودہاکی مئیرشپ کیلئے کسی بھی امیدوارکی حمایت کااعلان نہیں کیا ا ورنہ ہی کریں گے ۔ہمارادونوں گروپوں سے تعلق ہے۔ انجمن تاجران چاہتی ہے کہ سرگودہاکی مئیرشپ کیلئے وہ شخص منتخب ہو جوشہرکی تعمیروترقی اورمسائل کے حل کویقینی بنائے۔اگرکسی ڈمی تنظیم نے انجمن تاجران کی حمایت کے بینرزلگوائے ہیں توان بینرزسے ہماراکوئی تعلق نہیں۔تجاوزات کے خاتمہ میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیااورآئندہ بھی تعاون کرتے رہیں گے۔