سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ میں موسم خشک رہا۔ محکمہ موسمیات کیمطابق بدھ کے دن سیالکوٹ کے علاقوں سرکلر روڈ، ڈسکہ روڈ ،باجڑہ گڑھی ، محمد پورہ ،محلہ واٹر ورکس , خواتین یونیورسٹی، پریم گلی، گوہد پور، میانی، لونی ،لنگڑیالی،کاکے والی ،ساہووالہ،پسرور، سمبڑیال ،بیری والا چوک،بابل شہید، شاہ سیداں، گورنمنٹ اسلامیہ کالج روڈ میں درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ رہا، ہوا میں نمی کا تناسب42فیصد اور04کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلتی رہی حد نظر14 کلومیٹر جبکہ ڈیو پوائٹ13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ ضلع سیالکوٹ میں طلوع آفتاب06.26 اورغروب آفتاب 05.04 منٹ پر ہوا۔ آج جمعرات کے دن بھی موسم صاف رہنے کی توقع ہے۔