ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے ملتان نے سورج کنڈ روڈ پر چھاپہ مار کر معروف برانڈ کے جعلی بسکٹ بنانے والی فیکٹری پکڑ لی لاکھوں روپے مالیت کے ہزاروں پیک بسکٹ برآمد اور دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے تفصیل کے مطابق ملتان کے علاقے سورج کنڈ روڈ پر معروف برانڈ کے جعلی اور غیر معیاری بسکٹ بنائے جا رہے تھے اور فیکٹری کو باہر سے تالے لگے ہوئے تھے ایف آئی اے کی ٹیم نے تالے توڑ کر فیکٹری کے اندر داخل ہوئی اور لاکھوں روپے کے مالیت کے جعلی بسکٹ ،گتے، بیجز، اور ریپر قبضے میں لےلئے ہیں جبکہ ایف آئی اے ملتان نے فیکٹری کو سیل کر کے دو افراد امتیاز اور شبیر کو گرفتار کر لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات کی توقع ہے ۔