• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخدوم جاوید ہاشمی نے عمران خان کے خلاف بیان بازی ترک نہ کی تو انکا گھیرائو کرینگے:تحریک انصاف ضلع ملتان

ملتان (سٹاف رپورٹر)تحریک انصاف ضلع ملتان کے ضلعی عہدے داروں جواد امین قریشی،یوسف ڈمرا ، عمران سیال ،مسز ذہین کنول ،بابر کھوکھر،یاسر بلوچ ،ڈاکٹر جام ذوالفقار ،عارف لودھی نے پریس کانفرنس کرتےہوئے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا انتباہ کیا ہے کہ اگرانہوں نے تحریک انصاف اور عمران خان کے خلاف بیان بازی ترک نہ کی تو پی ٹی آئی کا ہر کارکن ہر جگہ پر امن طور پر ان کا محاسبہ و گھیرائو کریں گے، جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف چھوڑے دو سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا اور پارٹی چھوڑے جانے کے فوری بعد سے لیکر تاحال ان کی ہر گفتگو عمران خان کے خلاف ہوتی ہے ۔
تازہ ترین