مردان ( نامہ نگار ) مردان میں نویں جماعت کا طالب علم خاندان کی دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا اور سکول جاتے ہوئے شمسی روڈ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔طالب علم مزمل ولد عبدالحمید سکنہ محلہ لوہاران شمسی روڈ نے پولیس کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ وہ اور اس کا بھائی نویں جماعت کا طالب علم سعید خان سکول جارہے تھے کہ شمسی روڈ پر سکول سے کچھ ہی فاصلے پر ملزمان نیک عمل اور راحت پسران عثمان اور فرمان ولد رسول خان ساکنان محلہ مایار کاٹلنگ نے ہم پر فائرنگ کی جس سے میرا بھائی سعید خان لگ کر شدید زخمی ہوگیا . زخمی طالب علم کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچادیا گیا جہاں سے اسے تشویش ناک حالت میں پشاور منتقل کرلیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ادھر تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر ولائت خان کے مطابق ملزمان میں سے ملزم راحت ولد عثمان کو فرار ہوتے وقت نائن ایم ایم پستول سمیت گرفتار کر لیا گیا مقتول طالب علم کے خاندان اور ملزم فریق کے مابین قتل مقاتلے کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔