• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کیلئےمل کر کام کرنا ہے،صدیق الفاروق،خورشید شاہ کااظہار تعزیت

لاہور (خبرنگارخصوصی )چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ملک اور مذہب جوبھی ہو ہم سب نے مل کر انسانیت کے لیے کام کرنا ہے بابا گورو نانک یونیورسٹی اور گندھارا یونیورسٹی کے قیام کے لیے وزیر اعظم کی مکمل سرپرستی حاصل ہے یہ باتیں انہوں نے اس سلسلہ میں قائم ایڈوائزری کمیٹی کے کامسٹیس یونیورسٹی میں منعقدہ تیسرے اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں بریفنگ دیتے ہوئے کہیں ، دریں اثناء قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے بنی گالا میں چیئرمین بورڈ محمد صدیق الفاروق سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان سے انکے جواں سالہ بیٹے علی فاروق کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے انتہائی دکھ کا اظہارکیا ۔
تازہ ترین