• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا چوہدری نثار کو خط،خبر لیک کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار

  اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھا ہے جس میں خبر لیک معاملے پر بنائی جانے والی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیاہے ۔ جیو نیوز کے مطابق شیخ رشید نے خط میں کہاہے کہ کمیٹی کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ عامر رضاکے حکمران خاندان سے روابط ہیں،نیز حکمران کو فائدہ پہنچانے کیلئے من پسند افراد کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں،جس کی وجہ سے کمیٹی سے انصاف کی توقع نہیں ۔کمیٹی کے فیصلے عوام کی نظر میں جانبدار اور غیر منصفانہ ہوں گے۔
تازہ ترین