سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں نئے تعینا ت ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر سرگودھا میں چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا۔ وہ قبل ازیں جھنگ میں ڈیوٹی سرانجام دیے رہے تھے جبکہ انکے پیش روڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عبدالناصر کو چیف جسٹس نے گوجرنوالہ میں تبدیل کر دیا ہے۔